پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان برازیلین نیوی کے سپرد کر دی

اسلام آباد، 28 اگست 2025: پاک بحریہ نے بحرین میں ایک پروقار تقریب کے دوران کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) کی کمان برازیلین نیوی کے حوالے کر دی۔ تقریب میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف بھی شریک تھے۔ کمان کی تبدیلی کے موقع پر پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عزمی نے کمان باضابطہ طور پر برازیلین نیوی کے ریئر ایڈمرل مارسیلو لانسلوٹی کے سپرد کی۔

شادی سے دو روز قبل کیپٹن تیمور شہید، والد بریگیڈیئر (ر) حسن عباس کے بلند حوصلے نے پوری قوم کو متاثر کر دیا

کموڈور سہیل احمد عزمی نے جنوری 2025 میں کمان سنبھالی تھی۔ ان کے دور میں CTF-151 نے علاقائی اور بین الاقوامی بحری افواج، بالخصوص یورپین یونین نیول فورسز کے آپریشن اٹلانٹا کے ساتھ قریبی تعاون قائم کیا۔ اس دوران ENDURING RESOLVE اور OCEAN WATCH جیسے مشترکہ گشت بھی کیے گئے۔

CTF-151 کی ایک بڑی کامیابی فوکسڈ آپریشن سی اسپرٹ کا انعقاد تھا، جس میں 13 رکن ممالک، 6 ممالک کے بحری اثاثے اور 8 علاقائی رابطہ مراکز شامل تھے۔ اس کے علاوہ کموڈور سہیل احمد عزمی نے خطے کی اہم قیادت سے ملاقاتیں کیں تاکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لیے تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

کمان کی مدت مکمل ہونے پر کموڈور سہیل احمد عزمی نے اپنے عملے اور شراکت دار ممالک، بالخصوص کوریا اور جاپان، کے مستقل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے اور علاقائی سمندری تحفظ میں مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

نئے کمانڈر ریئر ایڈمرل مارسیلو لانسلوٹی نے پاک بحریہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ شریک ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیں گے اور مشترکہ سمندری مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

CTF-151 جنوری 2009 میں قائم کی گئی تھی اور یہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ آپریشنل ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ یہ فورس عالمی بحری تحفظ اور تجویز کردہ ٹرانزٹ کوریڈورز پر گشت کی ذمہ داریاں ادا کرتی ہے۔

تقریب میں پاکستان، جاپان، برازیل کے سفیروں اور جمہوریہ کوریا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سمیت مختلف معززین نے شرکت کی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان برازیلین نیوی کے سپرد کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!