کراچی میں رینجرز کی کارروائی، ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے خفیہ اطلاع پر شاہ فیصل کالونی نمبر 4 ناتھا خان گوٹھ میں کارروائی کی اور متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم محمد وسیم ولد محمد اقبال کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک عدد موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں میں ملوث رہا ہے اور 7 اگست 2025 کو شاہ فیصل کالونی میں ہونے والی ڈکیتی میں بھی شریک تھا۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور اسمگلنگ کے خلاف کسی بھی اطلاع کو فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کریں۔ عوام کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کا نام مکمل طور پر صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں رینجرز کی کارروائی، ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!