کراچی میں اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آٹو وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، تعلیم، صحت اور ریونیو ریفارمز پر بات چیت

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر تھانہ بلوچ کالونی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران رضا اختر ولد اختر بھٹی/مسیح کو گرفتار کیا گیا جو کورنگی کریک کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد موٹرسائیکل KNM-200986 (Super Power-2020 Model) برآمد کرلی گئی۔ یہ موٹرسائیکل مدعی محمد وسیم ولد اسپین خان کے گھر کے باہر، دربار ہوٹل مدینہ مارکیٹ تھانہ الفلاح کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ واردات کا مقدمہ نمبر 420/2025 بجرم دفعہ 381/A تعزیرات پاکستان تھانہ الفلاح میں درج ہے۔

اے وی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید اہم انکشافات اور برآمدگیاں متوقع ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!