کھوکھراپار میں افغان باشندوں کا مقامی شہریوں پر حملہ، تشویش کی فضا قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھوکھراپار کے علاقے میں غیر مقامی افغان باشندوں کی جانب سے مقامی شہریوں پر حملے اور تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

کراچی میں بارشوں کی نئی پیشگوئی، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی پولیس افسران کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت

علاقہ مکینوں کے مطابق افغان باشندوں نے فٹ پاتھوں پر قائم کیبن اور دکانوں پر قبضہ جما لیا ہے۔ شہریوں کی جانب سے مزاحمت پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ غیر مقامی گروہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اب انہوں نے رہائشی و تجارتی مقامات پر بھی دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

اہلِ علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر افغان باشندوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ خوف کی فضا کا خاتمہ ہوسکے۔

63 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کھوکھراپار میں افغان باشندوں کا مقامی شہریوں پر حملہ، تشویش کی فضا قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!