انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ رانا ثنااللہ کے گھر حملہ کیس میں 34 افراد بری 59 کو 10 10 سال قید کی سزا

فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی سمیت 34 ملزمان کو بری کردیا۔
Monday 25th August 2025

تاہم عدالت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سابق اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب، شبلی فراز اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔ مجموعی طور پر 59 پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزائیں دی گئیں۔

عدالت نے فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اسمٰعیل سیلا، شیخ شاہد جاوید، فرح آغا، کنول شوزب، شیخ راشد شفیق، رائے مرتضیٰ، عنصر اقبال، بلال اعجاز، اشرف سوہنا، مہر جاوید اور شکیل نیازی کو بھی 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔

خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج ہوا تھا۔ اس دوران لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر اور متعدد فوجی، سول و نجی تنصیبات نذر آتش ہوئیں، جناح ہاؤس پر حملہ کیا گیا اور جی ایچ کیو راولپنڈی کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ پرتشدد واقعات میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں ملک بھر سے تقریباً 1900 افراد کو گرفتار کیا گیا اور پی ٹی آئی قیادت و کارکنوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ رانا ثنااللہ کے گھر حملہ کیس میں 34 افراد بری 59 کو 10 10 سال قید کی سزا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!