اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دینی مدارس کو بینک اکاؤنٹس کھولنے میں درپیش مشکلات کے حل کے لیے تمام بینکوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تربت کا دورہ، پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے، آرمی چیف
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ رجسٹرڈ مدارس کو اکاؤنٹس کھولنے میں رکاوٹوں کا سامنا ہے، جس سے ان کے مالی معاملات کی مؤثر مانیٹرنگ ممکن نہیں ہو پاتی۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ تمام بینک رجسٹرڈ مدارس کو دیگر اداروں کی طرح اضافی سہولت فراہم کریں اور ان کے اکاؤنٹس ترجیحی بنیادوں پر کھولے جائیں۔
اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے عام صارفین اور تاجروں کے لیے بھی بینک اکاؤنٹس کھولنے کا نیا فریم ورک متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد کم سے کم دستاویزات کے ساتھ آسان، محفوظ اور معیاری بینکاری سہولت فراہم کرنا ہے۔
نئے فریم ورک کے تحت تمام بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ صارفین کے اکاؤنٹس دو دن کے اندر کھولے جائیں، تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت دی جائے اور صارفین کو اپنی درخواست ٹریک کرنے کی سہولت بھی میسر ہو۔
