اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، دو اسمگلر گرفتار

انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مجموعی طور پر چار کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کراچی: سی ٹی ڈی نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے جڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا

یارو پشین کے قریب کارروائی میں ایک گاڑی سے 33 کلو افیون برآمد کی گئی جبکہ موقع پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ کراچی کے علاقے انڈسٹریل روڈ کورنگی پر موٹرسائیکل سوار سے 1.4 کلو آئس برآمد ہوئی اور ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب زمین میں چھپائی گئی 72 کلو ہیروئن جبکہ اولڈ پسنی روڈ کیچ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 25 کلو چرس بھی برآمد کی گئی۔ برآمد ہونے والی منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً 10 کروڑ 93 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

WhatsApp Image 2025 08 23 at 4.11.22 PM WhatsApp Image 2025 08 23 at 4.11.22 PM 2 WhatsApp Image 2025 08 23 at 4.11.22 PM 3 WhatsApp Image 2025 08 23 at 4.11.23 PM

66 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، دو اسمگلر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!