سندھ کابینہ کے تین وزرا جامعات کے پرو چانسلر مقرر

سندھ کابینہ کے تین وزرا کو جامعات کا پروچانسلر مقرر کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے موٹر وہیکل ٹیکسیشن ایکٹ 1958 میں ترامیم کی منظوری دے دی

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور سندھ ضیاالحسن لنجار کو لا یونیورسٹی کا پروچانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ جنرل جامعات کے پروچانسلر ہوں گے، جب کہ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو انجنیئرنگ جامعات کے پروچانسلر تعینات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اساتذہ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر لگانے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی تھی۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے اس وقت کہا تھا کہ وائس چانسلر کے تقرر کے لیے کم از کم اہلیت پر عمل ناگزیر ہے، بصورت دیگر جامعات کی تعلیمی آزادی اور معیار بری طرح متاثر ہوگا

60 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ کابینہ کے تین وزرا جامعات کے پرو چانسلر مقرر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!