کراچی: گلشنِ اقبال لیاری ایکسپریس وے پر امتیاز اسٹور کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 40 سالہ محمد عمران کار کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ کار نمبری CAC-779 کی ٹکر سے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او گلشنِ اقبال موقع پر پہنچے اور فوری کارروائی عمل میں لائی۔
پولیس نے کار کے ڈرائیور شعیب کو گرفتار کرلیا جبکہ حادثے کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ متوفی کی نعش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
ترجمان ایسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

