کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ مبینہ ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب لسٹڈ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد واجد ولد عبدالجبار کا نام منشیات فروشوں کی فہرست میں نیو اے کیٹیگری میں شامل تھا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات عروج پر، ڈائریکٹر ضیا نے تمام حکومتی اقدامات کو ناکام بنا دیا
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروخت کی گئی رقم بھی برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔
ترجمان کے مطابق ملزم واجد اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمے میں تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، تاہم ضمانت پر رہائی کے بعد اس نے دوبارہ منشیات فروشی کا دھندہ شروع کردیا تھا۔
