کراچی: بارش میں پھنسی خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش، شہریوں کا ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ

کراچی: شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہوگئے۔ اسی دوران ایک شخص کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی جسے ایک شہری نے اپنے موبائل کیمرے میں ریکارڈ کرلیا۔ ویڈیو میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ: مبینہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، لسٹڈ منشیات فروش گرفتار

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزم کو فوری گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ چند روز قبل جوہر آباد تھانے کی حدود میں طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم رند کے مطابق موٹر سائیکل پر فحش حرکات کرنے والے ملزم عدیل کو بلاک 15 کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھی اور اس کے خلاف جوہر آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ خواتین کو سڑکوں اور عوامی مقامات پر مکمل تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

One thought on “کراچی: بارش میں پھنسی خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش، شہریوں کا ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!