آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ضلع وسطی میں پہلے سنٹرلائزڈ انویسٹی گیشن سیل کا دورہ

کراچی: انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن نے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد کمپلیکس میں قائم صوبے کے پہلے سنٹرلائزڈ انویسٹی گیشن سیل (CIC) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، زونل ڈی آئی جیز، کرائم اینڈ انویسٹی گیشن، ایڈمن کراچی، آئی ٹی، ٹریننگ، سی آئی اے کے افسران کے علاوہ ایس ایس پیز سینٹرل و ویسٹ اور ایس پی لیاقت آباد ڈویژن سمیت دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کیماڑی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

دورے کے دوران آئی جی سندھ کو سلامی دی گئی اور ڈی آئی جی ویسٹ نے انہیں سی آئی سی سیل کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے مطابق سی آئی سی سیل میں لیاقت آباد ڈویژن کے سات تھانوں کے تفتیشی افسران کو ایک چھت تلے جمع کیا گیا ہے، جہاں آئی ٹی لیب، انٹروگیشن رومز، کمرہ گواہان، خواتین پولیس عملہ اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

سی آئی سی سیل میں سنگین جرائم، ڈکیتی، مالی جرائم اور بچوں و خواتین سے متعلق کیسز کی تفتیش کے لئے الگ سیلز قائم کئے گئے ہیں۔ جنوری 2025 سے 15 اگست تک 1245 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 993 کیسز کو کامیابی سے حل کیا گیا، یوں ڈیٹیکشن ریٹ 80 فیصد رہا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ سی آئی سی سیل نے تفتیشی عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے، اب ہمارا اگلا ہدف عدالتوں میں ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کراچی کا سب سے گنجان آباد علاقہ ہے جہاں موٹر سائیکل اسکواڈ میں اضافہ اور شاہین فورس کی مسلسل گشت نے اسٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی کی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ سات تھانوں کے تفتیشی افسران کو ایک مقام پر جمع کرنا جرائم کے سدباب کے لیے مؤثر قدم ہے۔ لیاقت آباد سی آئی سی سیل نے درست افسران کے انتخاب سے بہترین نتائج دیے ہیں۔ انہوں نے اس طرز کے سیلز کو دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور مستقبل میں ٹاؤن سطح پر بھی قائم کرنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر تفتیشی شعبے میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے افسران میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ضلع وسطی میں پہلے سنٹرلائزڈ انویسٹی گیشن سیل کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!