رضویہ سوسائٹی میں قماربازی کے اڈے پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار

کراچی: رضویہ سوسائٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قماربازی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمالک ولد عبدالجلیل اور احمد ولد عمر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ضلع وسطی میں پہلے سنٹرلائزڈ انویسٹی گیشن سیل کا دورہ

پولیس کے مطابق علاقے میں خفیہ طور پر قماربازی کی سرگرمیوں کی شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چھاپے کے دوران ملزمان کو موقع سے گرفتار کرکے قماربازی کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 307/2025 بجرم دفعہ 5 اور 5-اے جواء ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس غیرقانونی سرگرمی میں ملوث دیگر عناصر تک بھی رسائی حاصل کی جاسکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جواء نہ صرف غیر قانونی عمل ہے بلکہ یہ معاشرتی بگاڑ اور جرائم میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے واضح کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “رضویہ سوسائٹی میں قماربازی کے اڈے پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!