...

فیصل کریم کنڈی کا افغان مہاجرین سے متعلق وفاقی پالیسی اپنانے کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں افغان مہاجرین سے متعلق وفاقی حکومت کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ وزیراعظم 160 ارب روپے فراہم کر رہے ہیں۔ اس رقم کا 70 فیصد ان علاقوں میں خرچ کیا جائے گا جو ماضی میں محروم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کو بھی وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن صوبے میں امن کے لیے سب کو متفق ہونا ہوگا۔ صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا اور اس کا تشخص بہتر کرنا ضروری ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ کسی کے خلاف کرپشن کے الزامات سامنے آئے تو کارروائی ہوگی۔ اسی طرح کسی پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک سزا اور جزا کا نظام قائم نہیں ہوگا، حالات بہتر نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.