کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں شدید بارش کے بعد پاک فوج کے جوان حسبِ روایت عوام کی مدد کے لیے میدان میں آگئے۔ فوجی افسران و جوانوں نے شہر کے مختلف مقامات پر ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لیا اور متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
سندھ حکومت نے کراچی میں وہ کر دکھایا جو ایم کیو ایم 40 برس میں نہ کرسکی، شرجیل میمن
پاک فوج کے اہلکاروں نے دن بھر بارش سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد اور گاڑیوں کو نکالا جبکہ بزرگوں اور بچوں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ عوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہوئے فوجی جوانوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ چاہے سرحد پر دشمن کا سامنا ہو یا قدرتی آفت، فوج ہمیشہ اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔
ترجمان کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں اور بارش سے پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو مدد فراہم کرتی رہیں گی۔ شہریوں نے مشکل وقت میں پاک فوج کی خدمات پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
