سندھ حکومت نے کراچی میں وہ کر دکھایا جو ایم کیو ایم 40 برس میں نہ کرسکی، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے بیان پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار کی شکایت دراصل وزیراعظم سے ہے لیکن وہ غصہ سندھ حکومت پر نکال رہے ہیں۔ ذاتی شکوے کو سیاسی ایجنڈے میں بدلنا فاروق ستار کی پرانی روایت رہی ہے۔

کراچی کے نالے 40 ملی میٹر بارش تک سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، زیادہ بارش پر اوور فلو ہو سکتے ہیں: میئر کراچی

انہوں نے کہا کہ کل کی بارش کو جواز بنا کر 17 سالہ بدعنوانی کا الزام عائد کرنا دراصل بوکھلاہٹ کی علامت ہے۔ ایم کیو ایم کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ طویل عرصے تک اقتدار میں شریک رہے اور آج بھی کراچی کے شہری ایم کیو ایم کے دور حکومت کی نام نہاد شہری ترقی اور کرپشن کے نتائج بھگت رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں وہ کر دکھایا جو ایم کیو ایم اپنی 40 سالہ تاریخ میں بھی نہ کرسکی۔ شدید بارش کے باوجود شہر کے اہم علاقے چند گھنٹوں میں معمول پر آگئے تو ایم کیو ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں مصروف ہے۔ بارش ایک قدرتی عمل ہے مگر ایم کیو ایم قدرتی آفت میں بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آتی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی سندھ کا دل ہے اور رہے گا، کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا بیانیہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ سندھ حکومت نے کراچی کے لیے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کیے ہیں۔ فاروق ستار کو چاہیے کہ بے بنیاد الزامات کے بجائے اپنی جماعت کی سابقہ کارکردگی کا حساب دیں۔

67 / 100 SEO Score

2 thoughts on “سندھ حکومت نے کراچی میں وہ کر دکھایا جو ایم کیو ایم 40 برس میں نہ کرسکی، شرجیل میمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!