کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے نالوں کی کیپسٹی 40 ملی میٹر بارش تک ہے، اس سے زائد بارش کی صورت میں نالے اوور فلو کر جاتے ہیں۔
Ahmer Lodhi Missing in Skardu River | Rafting Accident | Karachi Family Seeks Pak Army & Navy Help
میئر کراچی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز شہر میں تباہ کن بارش ہوئی۔ دوپہر ساڑھے 12 بجے تک صورتحال بہتر ہو گئی تھی تاہم ساڑھے 1 بجے سے شام 6 بجے تک مسلسل 5 گھنٹے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بعد ازاں بارش کی شدت کم ہو گئی اور تقریباً رات 8 بجے کے قریب بارش تھم گئی۔
ان کے مطابق منگھوپیر میں 235 ملی میٹر، گلشن حدید میں 202 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 200 ملی میٹر جبکہ مجموعی طور پر شہر بھر میں 12 گھنٹوں کے دوران 175 سے 235 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سب سے بڑا اوور فلو شارع فیصل پر تین مقامات پر ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ رات 11 بجے خود گاڑی کے ذریعے شاہراہ کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ نرسری کے مقام پر دو نالے گزرتے ہیں جبکہ ٹیپو سلطان فلائی اوور اور نرسری کی ویڈیوز میڈیا پر بھی دکھائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ شارع فیصل اور اطراف کے علاقے کا پانی رات 11 بجے تک کلیئر کر دیا گیا۔ اسی طرح شاہراہ پاکستان، شاہراہ شیرشاہ سوری اور پنجاب کالونی انڈر پاس بھی صاف کر دیے گئے تھے۔
میئر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
