کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے حالیہ بارشوں کے بعد ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اس لیے بارش کے دوران سڑکوں اور اہم مقامات پر پولیس کی موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو بروقت مدد فراہم کی جاسکے۔
سندھ حکومت نے کراچی میں وہ کر دکھایا جو ایم کیو ایم 40 برس میں نہ کرسکی، شرجیل میمن
ایس ایس پی سینٹرل نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو فوری ریلیف دیا جائے اور ریسکیو اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس جوان بارش کے دوران عوامی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے پوری ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دیں۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق، ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP نے افسران و اہلکاروں کو واضح پیغام دیا کہ عوامی خدمت اور سکیورٹی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے۔

