انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مجموعی طور پر 5 کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ برآمد شدہ منشیات کی مالیت 24 کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ، ڈی آئی جی ایسٹ زون کی زیر صدارت اجلاس
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 4.300 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ شمس کالونی اسلام آباد میں کارروائی کے دوران ایک نائجیرین خاتون سے 181 گرام کوکین برآمد کر کے گرفتار کیا گیا۔
بلوچستان کے علاقے لورالائی موضع خمازہ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 162 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ جامشورو ٹول پلازہ پر کارروائی کے دوران ایک بس کے مسافر سے 69.600 کلو چرس پکڑی گئی جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر خاتون سمیت 2 ملزمان سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔