کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایسٹ زون پولیس کے سینئر افسران، رینجرز کے افسران، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے نمائندے اور سول ایڈمنسٹریشن کے حکام نے شرکت کی۔
نئے گیس کنکشنز آر ایل این جی نرخ پر دینے کی تجویز، صارفین کو 4 گنا زیادہ قیمت ادا کرنا ہوگی
اجلاس میں اہل سنت والجماعت کے اکابر علماء، جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز اور ضلعی علماء کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ علماء کرام نے مرکزی جلوس اور نشتر پارک سے متعلق سیکورٹی خدشات سے ڈی آئی جی ایسٹ کو آگاہ کیا جبکہ ضلعی علماء نے اپنے اپنے اضلاع کے مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون نے ایسٹ، ملیر اور کورنگی کے ایس ایس پیز کو تمام جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جلوس، نمائش اور نشتر پارک پر سخت حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں، بلند و بالا عمارتوں پر سنائپرز تعینات کیے جائیں اور تمام جلوسوں کے راستوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلیئر کرایا جائے۔
میڈیا سیل ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی کے مطابق جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
