خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں سے شدید متاثر ہیں، جس کے پیش نظر پاک فوج نے فلڈ ریلیف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
کراچی میں شہریوں کے اغوا میں ملوث گروہ پکڑا گیا، کمسن مغوی بازیاب
آئی ایس پی آر کے مطابق بونیر کے گاؤں چوراک میں فوجی دستے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، جبکہ آدم خیل میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔
پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو اشیائے ضروریہ فراہم کی جارہی ہیں جن میں راشن اور بستر شامل ہیں۔ عوام نے فوج کی بروقت امدادی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
