فیلڈ مارشل عاصم منیر: سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن، تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی مصالحت صرف سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل اور مٹی کے تیل سستے

یہ بات انہوں نے برسلز میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی تقریب کے دوران سینیئر صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو میں کہی۔

فیلڈ مارشل نے حکومت یا فوجی قیادت میں تبدیلی سے متعلق تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’خدا نے مجھے اس ملک کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں۔‘‘

انہوں نے تخلیقِ آدم سے متعلق قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی معافی اور مصالحت ہی ملک کو آگے بڑھا سکتی ہے۔

خارجہ پالیسی پر گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کو چین اور امریکا کے ساتھ تعلقات میں توازن رکھنے کا طویل تجربہ ہے اور ایک دوست کے لیے دوسرے دوست کو قربان نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی امن کی خواہش حقیقی ہے، اسی لیے پاکستان نے سب سے پہلے انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا، اور اب دنیا پاکستان کی پیروی کر رہی ہے۔

بھارت اور افغانستان پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے واضح کیا کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کا امن تباہ نہ کرے اور افغان حکومت طالبان کو پاکستان میں دھکیلنے کی پالیسی بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلہ لینا ہم پر واجب ہے۔‘‘

وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے جنگ کے دوران 18، 18 گھنٹے کام کرکے خلوص اور عزم کا مظاہرہ کیا جو قابلِ تحسین ہے۔

برسلز کی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جنگ کے فاتح کے طور پر شاندار استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف کئی گھنٹے کھڑے ہوکر پاکستانیوں سے ملتے رہے اور کہا کہ ’’لوگ دور دور سے آئے ہیں، ان کا دل کیسے توڑا جاسکتا ہے۔‘‘

60 / 100 SEO Score

One thought on “فیلڈ مارشل عاصم منیر: سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن، تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!