چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ

اسلام آباد، : پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ کی شاندار تقریب چین کے شہر ووہان میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ، شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹ-2) وائس ایڈمرل عبدالصمد مہمان خصوصی تھے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر: سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن، تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل عبدالصمد نے خطے میں بدلتے جیو اسٹریٹجک حالات کے پیش نظر میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ایک محفوظ اور مشترکہ سمندری ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

ہنگور کلاس آبدوزوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس یہ آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ امن و استحکام میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

وائس ایڈمرل عبدالصمد نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کی کوششوں کو سراہتے ہوئے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ پاک–چین اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت دے گا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے CSOC کے ساتھ آٹھ ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تیار کی جا رہی ہیں جبکہ چار دیگر آبدوزیں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (KS&EW) میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت تعمیر ہوں گی۔

تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام، ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ اور CSOC کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

WhatsApp Image 2025 08 16 at 4.52.32 PM 1

53 / 100 SEO Score

One thought on “چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!