وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل اور مٹی کے تیل سستے

وفاقی حکومت نے اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔

Dumper Mafia Free in Karachi | Miya Biwi Killed | Ajrak Plates, No Law | Sindh High Court Action

خزانہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، جو اس سے قبل 285 روپے 83 پیسے تھی۔

پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 178 روپے 27 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو اس سے پہلے 185 روپے 46 پیسے تھی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 8 روپے 20 پیسے کمی کی گئی ہے، جس سے نئی قیمت 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 170 روپے 36 پیسے تھی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل اور مٹی کے تیل سستے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!