کراچی میں بے لگام ڈمپر کا قہر، سی ویو سے واپس آنے والے میاں بیوی جاں بحق

کراچی میں تیز رفتار اور بے قابو ڈمپروں کا سلسلہ ایک اور گھر کا چراغ گل کر گیا۔ ایم ٹی خان روڈ پر مائی کلاچی کے قریب ڈمپر کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مہر اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے، جو اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے اور سی ویو سے واپس گھر جا رہے تھے۔

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 46 جاں بحق، درجنوں لاپتہ

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں بے قابو ڈمپروں کا مسئلہ شہریوں کی جان و مال کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

گزشتہ ہفتوں میں بھی ایسے کئی المناک واقعات پیش آچکے ہیں۔ اگست 2025 میں فیڈرل بی ایریا راشد منہاس روڈ پر لکی ون مال کے قریب ایک ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار بہن بھائی، 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ احمد رضا کو کچل دیا تھا، جس سے دونوں جاں بحق اور والد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے متعدد ڈمپروں کو آگ لگا دی اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا، جسے بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

Keyword (Urdu): حادثہ

One thought on “کراچی میں بے لگام ڈمپر کا قہر، سی ویو سے واپس آنے والے میاں بیوی جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!