خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 46 جاں بحق، درجنوں لاپتہ

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کر دیا، آبی ریلوں، کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات میں 46 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔ سڑکوں، مکانات اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان ریفائنری 15 روز کیلئے بند، 17 اگست سے شٹ ڈاؤن کا اعلان

ضلع باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہو گئی، جبکہ 5 زخمی ہیں۔ تحصیل سلارزئی کے علاقے جبراڑئی میں رات گئے بادل پھٹنے سے کئی مکانات تباہ ہوئے اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

بٹگرام میں سیلاب سے 6 سے 8 مکانات بہہ گئے۔ 30 سے 40 افراد پانی کے ریلوں میں بہہ گئے جن میں سے 10 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، باقی تاحال لاپتہ ہیں۔

مانسہرہ کے بٹل علاقے کے پہاڑی گاؤں ڈھیری حلیم میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی مچ گئی، 5 مکانات بہہ گئے۔ پولیس کے مطابق 9 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں مویشی بھی پانی میں بہہ گئے۔

مانسہرہ ہی میں برساتی نالے میں کار بہہ جانے سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ لوئر دیر میں موسلادھار بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

سوات میں ندی نالوں میں طغیانی سے تحصیل مٹہ کے کئی راستے بند ہوگئے، لینڈ سلائیڈنگ سے مالم جبہ روڈ بھی بند ہے۔ دریائے سوات اور دریائے پنجکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے سرن اور دریائے کنہار میں بھی پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔

سوات مینگورہ میں ندی کا پانی آبادی میں داخل ہوگیا، مارکیٹیں اور مکانات ڈوب گئے، جبکہ متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 46 جاں بحق، درجنوں لاپتہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!