روما مشتاق مٹو کی کاوش سے عیسیٰ نگری کی بند بجلی بحال، عوام کی جانب سے بلاول بھٹو کا شکریہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور سندھ، روما مشتاق مٹو نے عیسیٰ نگری کا دورہ کرکے ایک ماہ سے بند بجلی بحال کرادی، جس پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ علاقہ مکینوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور روما مشتاق مٹو کی کوششوں کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب، کشمیریوں کو جلد آزادی دلائیں گے: ناصر شاہ، سعید غنی، ذوالفقار شاہ

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روما مشتاق مٹو نے کہا کہ عیسیٰ نگری میں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی بند تھی جس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار تھے۔ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے گئے اور بجلی بحال کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔ ہم عوام کے درمیان تھے، ہیں اور رہیں گے۔

علاقہ مکینوں نے اس موقع پر روما مشتاق مٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوا ہے۔ عوام نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور وژن ہی ہے جس کی بدولت آج عیسیٰ نگری کی بجلی بحال ہو سکی۔ یہ کامیابی پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت کے جذبے کی عکاسی ہے۔

One thought on “روما مشتاق مٹو کی کاوش سے عیسیٰ نگری کی بند بجلی بحال، عوام کی جانب سے بلاول بھٹو کا شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!