کراچی: 48ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام (STP) کے تحت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے زیر تربیت افسران اور 12ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے شرکاء نے کراچی پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔
گوادر کشتی حادثہ: باپ کے بعد بیٹے کی لاش بھی گھر پہنچی، علی اکبر شاہ گوٹھ میں کہرام
وفد کا استقبال ڈی آئی جی ایڈمن اور دیگر سینئر پولیس افسران نے کیا، جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے افسران کو شہر کے امن و امان، جرائم کی اقسام اور پولیس کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ایڈیشنل آئی جی نے کراچی کو ایک "میگا سٹی” قرار دیتے ہوئے اس کے منفرد سیکیورٹی چیلنجز اور دیگر شہروں کے مقابلے میں پیچیدہ جرائم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پولیس کی استعداد کار میں اضافے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور جاری اصلاحاتی اقدامات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔
جاوید عالم اوڈھو نے پولیس سروس میں اپنے پیشہ ورانہ تجربات اور ذاتی سفر سے بھی شرکاء کو روشناس کروایا، جسے نوجوان افسران نے بے حد سراہا۔
دورے کے اختتام پر شرکاء نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ کراچی پولیس چیف کی جانب سے بھی وفد کے تمام اراکین میں یادگاری شیلڈز اور تحائف تقسیم کیے گئے۔
