ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیز پیش رفت وزیراعظم نے اہداف دگنا کرنے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ پر ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور کاروباری لین دین کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے اور ڈیجیٹل سسٹمز سے متعلق عوامی آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
محرم میں ہم آہنگی اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ کی مدد شامل رہی محسن نقوی

اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ:

موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے صارفین کی تعداد کو 95 ملین سے بڑھا کر 120 ملین کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

QR کوڈ استعمال کرنے والے تاجروں کی تعداد 9 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ تک لے جائی جائے گی۔

مجموعی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو 7.5 ارب روپے سے بڑھا کر 12 ارب روپے تک پہنچایا جائے گا۔

تاہم وزیراعظم نے ان تمام اہداف کو دگنا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے جانا ہے، اس مقصد کے لیے قائم کردہ کمیٹیاں تمام شراکت داروں سے مل کر قابل عمل تجاویز پیش کریں۔

وزیراعظم کا دورہ آذربائیجان

وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوں گے جہاں وہ 3 اور 4 جولائی کو باکو میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے اور علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ وہ ECO وژن 2025 پر پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں اقتصادی و تجارتی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیز پیش رفت وزیراعظم نے اہداف دگنا کرنے کی ہدایت کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!