کلب ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ الہلال نے اضافی وقت میں مانچسٹر سٹی کو 4-3 سے شکست دے دی

کلب ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں سعودی کلب الہلال نے پریمیئر لیگ چیمپئن مانچسٹر سٹی کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں 4-3 سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا، جہاں مارکوس لیونارڈو نے 112ویں منٹ میں فیصلہ کن گول اسکور کیا۔
گلاسٹن بری فیسٹیول اسٹیج پر آئی ڈی ایف مردہ باد کے نعرے پر برطانیہ و امریکا کا ردعمل نفرت انگیز تقریر کی تحقیقات شروع

میچ کے دوران الہلال نے تین مرتبہ برتری حاصل کی۔ کالیڈو کولیبالی نے 94ویں منٹ میں ٹیم کو 3-2 کی برتری دلائی، تاہم فل فوڈن نے 104ویں منٹ میں گول کرکے میچ پھر برابر کر دیا۔ لیکن پھر مارکوس لیونارڈو نے پنالٹی ایریا میں ریباؤنڈ پر شاندار گول کرکے ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

لیونارڈو نے میچ میں دو گول کیے، پہلا گول 46ویں منٹ میں کیا تھا، جب کہ مین سٹی کی طرف سے برنارڈو سلوا (9ویں منٹ) اور ایرلنگ ہالینڈ (55ویں منٹ) نے گول کیے۔
میلکم نے الہلال کی جانب سے 52ویں منٹ میں ایک اور اہم گول کیا۔

میچ کے آخری لمحات میں مانچسٹر سٹی نے ایک خطرناک جوابی حملہ کیا، جسے الہلال کے دفاع نے انتہائی مہارت سے ناکام بنایا۔ ریفری نے ممکنہ پنالٹی نہ دینے کا فیصلہ کیا جس پر کوچ پیپ گارڈیولا نے سخت احتجاج کیا۔

کامیابی کے بعد الہلال اب 4 جولائی کو سیمی فائنل میں اطالوی کلب فلومینینس سے ٹکرائے گا، جس نے اسی دن انٹر میلان کو اپ سیٹ شکست دی۔

One thought on “کلب ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ الہلال نے اضافی وقت میں مانچسٹر سٹی کو 4-3 سے شکست دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!