پاکستان اقوام متحدہ انڈسٹریل بورڈ کا صدر منتخب عالمی سطح پر اہم سفارتی کامیابی

اکستان کو عالمی سطح پر ایک اور اہم سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جب اسے اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ (UNIDO) کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ اعزاز پاکستان کو عالمی برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مثبت کردار کی بدولت حاصل ہوا ہے۔
مون سون الرٹ ملک بھر میں شدید بارشوں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ این ڈی ایم اے کی وارننگ

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کامران اختر نے اجلاس کی صدارت کی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو اس اہم بورڈ کی صدارت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، پاکستان ویانا میں موجود دیگر اقوام متحدہ کے اداروں کی طرح یونیڈو میں بھی نہایت فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2025 کے دوران پاکستان یونیڈو کے ساتھ "کنٹری پارٹنرشپ پروگرام” کے تحت کئی ترقیاتی صنعتی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ پیشرفت پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی سفارتی اثرورسوخ کا مظہر ہے۔ یاد رہے کہ جون 2025 میں پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طالبان پر پابندیوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا، جو قرارداد 1988 (2011) کے تحت کام کرتی ہے۔

اسی ماہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی منتخب کیا گیا تھا، جب کہ اسے سلامتی کونسل کے دو اہم غیر رسمی ورکنگ گروپس، دستاویزات (IWG) اور پابندیاں سے متعلق گروپوں کا شریک چیئرمین بھی مقرر کیا جا چکا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا یہ انتخاب عالمی سطح پر اُس کے تعمیری، اصولی اور موثر کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اقوام متحدہ انڈسٹریل بورڈ کا صدر منتخب عالمی سطح پر اہم سفارتی کامیابی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!