کوئٹہ: کور کمانڈر کوئٹہ نے فیڈرل سروس کمیشن (سی ایس ایس) اور بلوچستان پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے حال ہی میں منتخب ہونے والے افسران سے خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے شرکاء کو بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ISPR سمر کیمپ 2025: علی فرید خواجہ کا طلبہ سے انٹرپرینیورشپ اور آئی ٹی پر خصوصی خطاب
نشست کے دوران منتخب افسران نے کور کمانڈر سے مختلف امور پر سوالات کیے جن کے جامع اور مدلل جوابات دیئے گئے۔ افسران نے اس ملاقات کو نہایت مفید قرار دیا اور کہا کہ اس سے انہیں بلوچستان کے زمینی حقائق اور چیلنجز کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی ہے۔
افسران نے عزم کا اظہار کیا کہ تربیت مکمل ہونے کے بعد وہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں جا کر اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور قومی جذبے کے ساتھ انجام دیں گے تاکہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔