ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی کارروائی منشیات فروش 2 ملزمان گرفتار چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر) ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس نے سپارکو روڈ ایدھی قبرستان کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزمان کی شناخت واحد بخش ولد بورا اور قادر ولد محمد ابراہیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائی 3 اسٹریٹ کرمنلز اور 1 موٹر سائیکل لفٹر گرفتار اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 104 گرام وزنی آئس اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل تھانہ کھارادار کی حدود سے چوری شدہ نکلی۔

ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کی۔ حکام کے مطابق ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی کارروائی منشیات فروش 2 ملزمان گرفتار چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!