آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، بین الاقوامی مقابلوں کے لیے SWAT اور سنائپرز ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت

لاہور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والے سپیشل فورسز اسکلز اور شوٹنگ مقابلوں کے لیے سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (SWAT) اور سنائپرز ٹیموں کی تشکیل پر غور کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے پیپلزپارٹی وزراء و اراکین اسمبلی کی ملاقات، بجٹ اور ترقیاتی امور پر مشاورت

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ ڈاکٹر محمد وقار عباسی، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، ڈی آئی جی ایلیٹ، کمانڈنٹ ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول، اے آئی جی لاجسٹکس، اے آئی جی پروکیورمنٹ سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت دی کہ ان مقابلوں کے لیے بہترین پولیس کمانڈوز اور ماہر سنائپرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور انہیں جدید اسلحہ و مہارتوں کی تربیت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے سپیشل فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا کی کسی بھی جدید سول آرمڈ فورس کے ہم پلہ ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ جدید تربیت سے لیس پنجاب پولیس کے جوان کرائم فائٹنگ، سپیشل آپریشنز اور سنائپرز سکلز میں نمایاں صلاحیتوں کے حامل ہیں، اور اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پنجاب پولیس اپنی مہارت کا لوہا منوائے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، بین الاقوامی مقابلوں کے لیے SWAT اور سنائپرز ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!