وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کی خانہ کعبہ میں خصوصی عمرہ ادائیگی، وفد کے لیے دروازہ کعبہ کھولا گیا

مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانی اعلیٰ وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ وفد نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کیا۔

قومی اقتصادی سروے: حکومت کئی اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام، شرح نمو 2.7 فیصد رہی

وزیراعظم اور آرمی چیف نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمرہ ادا کیا۔ اس موقع پر خانۂ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر پاکستانی وفد کے لیے کھولا گیا، جو ایک اعزاز کی علامت ہے۔

عمرہ کی ادائیگی کے دوران وزیراعظم، آرمی چیف اور وفد کے دیگر اراکین نے نوافل ادا کیے اور پاکستان کی معاشی بہتری، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ، خصوصاً کشمیری اور فلسطینی مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی دعا کی گئی۔

وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی شامل تھے۔

63 / 100 SEO Score

2 thoughts on “وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کی خانہ کعبہ میں خصوصی عمرہ ادائیگی، وفد کے لیے دروازہ کعبہ کھولا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!