کراچی: ایس ایس پی ضلع ساؤتھ کی ہدایات پر پولیس نے غیر اخلاقی، فحش اور انسانی صحت کے لیے مضر سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کامیاب چھاپے مارے، جس کے نتیجے میں 90 سے زائد مرد و خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف قانونی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
کارروائیوں کی تفصیلات:
کلفٹن پولیس نے بلاک 9 اور ڈی ایچ اے فیز 5 میں 3 علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے فحاشی اور شیشہ کیفے کے خلاف ایکشن لیا:
مقدمہ نمبر 318/2025 – 18 افراد گرفتار (دفعہ 269/278)
مقدمہ نمبر 317/2025 – 4 افراد گرفتار (دفعہ 294/34)
مقدمہ نمبر 316/2025 – 3 افراد گرفتار (دفعہ 294/34)
گزری پولیس نے خیابانِ جامی میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا:
10 افراد گرفتار (مقدمہ نمبر 283/2025 – دفعہ 294/34)
ساحل پولیس نے ڈی ایچ اے فیز 8 میں کارروائی کی:
7 افراد گرفتار (مقدمہ نمبر 129/2025 – دفعہ 294/34)
ڈیفنس پولیس نے فیز 2 ایکسٹینشن میں قائم غیر قانونی اڈے پر چھاپہ مارا:
5 افراد گرفتار (مقدمہ نمبر 405/2025 – دفعہ 371-A/B)
درخشاں پولیس نے بخاری کمرشل اور نشاط کمرشل میں فحاشی کے اڈوں پر کارروائی کی:
دوستی ہوٹل کے قریب سے 33 افراد گرفتار
بلیک سیزر اسپاء سے 8 ملزمان گرفتار
بوٹ بیسن پولیس نے درج ذیل شیشہ کیفیز پر کارروائی کی:
Cafe Soho – 2 ملزمان
Cafe Kaka Vella – 4 ملزمان
Cafe Cuff – 1 ملزم
Cafe Cocoa – 1 ملزم
تمام گرفتار شدگان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہر میں فحاشی، منشیات اور صحت دشمن سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسی تمام سرگرمیوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔

