دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، شاداب رضا نقشبندی

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اور مؤثر عمل درآمد ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ابتدا سے ہی دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہماری جماعت کی دو اعلیٰ قیادتیں اسی جدوجہد میں شہید ہو چکی ہیں۔

نیو کراچی ٹاؤن میں عیدالاضحی انتظامات پر اجلاس، آلائشوں کی بروقت صفائی اور شکایتی مراکز کے قیام کا فیصلہ

شاداب رضا نقشبندی نے حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو عوام کی تائید حاصل ہے، اور ان کی کامیابی سے ملک میں پائیدار امن قائم ہوگا جو ترقی و خوشحالی کی بنیاد بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ انتہاپسندی اور نفرت کو ختم کرنے کے لیے اولیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا، تاکہ محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ ملے۔

شاداب رضا کا کہنا تھا کہ شعائر اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی ناگزیر ہے، تاکہ انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قومی ادارے مثبت اقدامات جاری رکھیں، قوم ساتھ کھڑی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ملک کو ایک نئے عزم کے ساتھ مستحکم اور پائیدار امن کا گہوارہ بنایا جائے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، شاداب رضا نقشبندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!