مظلوم معلمہ سائرہ اقبال کے حق میں پرامن احتجاج، پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

کراچی میں البدر اسکول کے قریب اسلامیہ کالج کے سامنے مظلوم معلمہ سائرہ اقبال کے حق میں ایک پرامن احتجاج ہوا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ استانی کو اس کا حق دیا جائے اور قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کو فوری اور سخت سزا دی جائے۔

احتجاج میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چئیرمین سید ولی وارثی اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری سر راحیل بھی شامل تھے۔ سید ولی وارثی نے استانی سائرہ اقبال کے ساتھ ہونے والے ظلم کی مذمت کی اور سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام سے شفاف انکوائری اور مجرم اہلکار عبدالحفیظ کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اہلکار سندھ پولیس کا بدنامی کا باعث ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔ اس موقع پر مظلوم معلمہ نے بھی اپنی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی اور اسکول انتظامیہ سے مردوں کو گرلز کیمپس میں داخل ہونے سے روکنے کی درخواست کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!