پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار بھارت کی سرپرستی میں حملے جاری ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے ترکیہ کی مشہور انادولو نیوز ایجنسی کو ایک اہم انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف جنوری 2024 سے اب تک ملک میں 3700 سے زائد دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں، جن میں 3896 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں 1314 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ اس دوران 2500 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور کئی نے اپنے اعضاء کھو دیے۔
Monday, 19th May 2025

انہوں نے بھارت پر براہ راست الزام عائد کیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے دہشت گرد تنظیموں کو مالی اور عسکری امداد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد کھلے عام بھارت سے مدد مانگی، جبکہ بھارتی سیاست دان اور سابق جرنیل بھی ان کی حمایت کر چکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت، کشمیر کو اندرونی مسئلہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، حالانکہ یہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو پاکستان کا ردعمل فوری، مؤثر اور بھرپور ہوگا۔

انہوں نے بھارت کی الزام تراشیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کو ملوث قرار دینے کے باوجود بھارت کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔

مزید برآں، انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے تباہ کیے، جن میں تین جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے، تاہم بھارت اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار بھارت کی سرپرستی میں حملے جاری ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!