شہباز شریف کا 10 ارب ہرجانہ کیس بانی پی ٹی آئی کیخلاف الزامات پر وضاحت سماعت 26 مئی تک ملتوی

لاہور کی مقامی عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت جج یلماز غنی نے کی۔ وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
مسلم ممالک کی پارلیمانی کانفرنس کا 19واں اجلاس جکارتہ میں اختتام پذیر، بھارت مخالف تین قراردادیں منظور

شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا تھا کہ نواز شریف نے ان کے ذریعے 10 ارب روپے رشوت کی پیشکش کی تھی، لیکن جس وقت یہ پیشکش کرنے کا دعویٰ کیا گیا اُس وقت ان کے بھائی عباس شریف کا انتقال ہو چکا تھا اور صرف وہ اور نواز شریف حیات تھے۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان نے نواز شریف یا ان کے کسی قریبی رشتہ دار کا ذکر نہیں کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے استفسار کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ دعویٰ میں پانامہ کیس میں کسی ممکنہ ڈیل کا ذکر نہیں ہے؟ جس پر شہباز شریف نے اعتراف کیا کہ دعوے میں براہ راست 10 ارب روپے کی پیشکش کا ذکر بانی پی ٹی آئی کی طرف سے موجود نہیں۔

بیان کے دوران وزیراعظم نے ایک پنجابی محاورہ بھی سنایا: ’’ساری رات روندی رئی تے مریا کوئی وی نا‘‘، جس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

عدالت نے وزیراعظم کے بیان پر آئندہ سماعت میں جرح جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی۔

14 / 100 SEO Score

One thought on “شہباز شریف کا 10 ارب ہرجانہ کیس بانی پی ٹی آئی کیخلاف الزامات پر وضاحت سماعت 26 مئی تک ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!