ملیر میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے پولیس افسران و ملازمین کا اردلی روم، غفلت پر سخت اقدامات کا اعلان

کراچی: دفتر ہذا میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر، حسیب جاوید سومار میمن (پی ایس پی) نے پولیس افسران اور اہلکاروں کا اردلی روم کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر 45 افسران و ملازمین مختلف محکمانہ امور پر ڈی پی انچارج کے سامنے پیش ہوئے۔

وفاقی حکومت نے لائن آف کنٹرول متاثرین کے لیے 53 کروڑ کا امدادی پیکج جاری کردیا

ایس ایس پی حسیب جاوید سومار میمن نے غفلت اور لاپرواہی برتنے والے پولیس افسران و ملازمین کی سخت سرزنش کی اور محکمانہ سزاؤں کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی پر سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو حوصلہ افزائی کے ذریعے انعامات دیے جائیں گے۔

یہ اقدام پولیس فورس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام کو بہتر سروس فراہم کرنے کے عزم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے ہر سطح پر محنت اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!