سعید غنی کا یومِ تشکر پر خطاب: بلاول بھٹو کی مؤثر آواز، افواج پاکستان کی کامیابی اور عالمی حمایت کو خراج تحسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں یومِ تشکر کے موقع پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کی شاندار کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، دفتر خارجہ، وزارتِ دفاع، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، میڈیا اور ملک کے 24 کروڑ عوام بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

یومِ تشکر: وزیرِاعظم کی زیر صدارت وزیرِاعظم ہاؤس میں پرچم کشائی، بھارت کی جارحیت کے خلاف شاندار کامیابی پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزمائش کے لمحات میں دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا۔ ان کے مسلسل انٹرویوز اور مؤثر دلائل نے دنیا کی رائے کو پاکستان کے حق میں ہموار کیا۔ بی جے پی اور مودی حکومت شدید دباؤ میں آ چکی ہے، اور بہلگام واقعہ صرف ایک سیاسی چال تھی تاکہ وہ بھارت میں آئندہ انتخابات سے قبل اپنی پوزیشن مضبوط کر سکے۔

سعید غنی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد چوہدری نے میڈیا اور قوم کو مسلسل حقائق سے آگاہ رکھا، ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی قیادت میں بھارتی جہازوں کو مار گرایا گیا، اور نیوی کے ایڈمرل راجہ عرب نواز نے بین الاقوامی میڈیا سے مؤثر رابطہ رکھا۔ انہوں نے چین، ترکی، امریکہ، سعودی عرب، یو اے ای، ایران، برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے امن کے قیام کے لیے سفارتی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کا آغاز کر کے قوم کو امید دی اور بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی کو پاکستان لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہی ایٹمی طاقت آج پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “سعید غنی کا یومِ تشکر پر خطاب: بلاول بھٹو کی مؤثر آواز، افواج پاکستان کی کامیابی اور عالمی حمایت کو خراج تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!