بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں ایک سینیئر بھارتی انتظامی افسر راج کمار تھاپا جمعہ کی شب ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام اور میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ شیلنگ کے دوران نشانہ بنے۔
سردار رمیش سنگھ اروڑہ سکھ برادری پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، بھارتی دہشت گردی کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جائے
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ راج کمار تھاپا کی رہائشگاہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ کی زد میں آئی، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر راج کمار تھاپا ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کے طور پر آپریشن ‘بنیان المرصوص’ (آہنی دیوار) کا آغاز کر رکھا ہے۔ اس آپریشن کے دوران پاکستان کی فضائیہ اور میزائل فورسز نے بھارت کے متعدد ایئربیسز کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت بھی آپریشن جاری ہے، اور بھارت میں اب تک 12 سے زائد اہم عسکری و انتظامی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فجر کے وقت دشمن پر آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کا باضابطہ آغاز کیا گیا، اور بھارت پر "فتح ون” میزائل فائر کیا گیا، جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پاکستان کی جوابی کارروائی عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
