وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے صوبے کے شہریوں کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کے دوران بھارتی اعلیٰ افسر راج کمار تھاپا ہلاک، 12 سے زائد بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا گیا

انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد کسی بھی علاقے میں شہید یا زخمی ہوتے ہیں تو صوبائی حکومت ان کے ورثا اور زخمیوں کی مکمل مالی معاونت فراہم کرے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ مالی امداد صوبائی حکومت کے ریلیف پیکیج کے تحت فراہم کی جائے گی اور صوبائی حکومت اپنے شہریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ بھارتی جارحیت کے خلاف یہ اقدام صوبے کی طرف سے ایک اہم اور انسانی قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا بھارتی حملوں کے متاثرین کی مکمل حمایت کرے گی اور ان کی مدد کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!