سردار رمیش سنگھ اروڑہ سکھ برادری پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، بھارتی دہشت گردی کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جائے

وزیراقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں میزائل حملے کیے گئے جن میں معصوم شہری، حتیٰ کہ دو سے سات سال کی عمر کے بچے شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچے دنیا سے سوال کر رہے ہیں کہ ان کا خون کیوں بہایا گیا؟
شیخ زاید ایئرپورٹ پر بھارتی حملہ، عالمی برادری نے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کر دی

سردار رمیش سنگھ نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کے باوجود دنیا بھر میں سکھ برادری پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، اور پاکستان کی بہادر افواج کو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت نے ننکانہ صاحب اور امرتسر میں ڈرون حملے کیے جن کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔ سردار رمیش سنگھ نے بھارت کی جانب سے پھیلائے جانے والے اس جھوٹے پراپیگنڈے کو بھی مسترد کیا کہ پاکستان گولڈن ٹیمپل پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاستِ پاکستان سکھوں کے مذہبی مقامات کی مکمل حفاظت کی ضمانت دیتی ہے اور ان پر کسی قسم کا حملہ نہ پہلے ہوا ہے اور نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے اور خطے میں امن کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بھارتی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!