پاکستان نے 5 بھارتی طیارے گرانے کے شواہد پیش کر دیے، بھارت کا جھوٹ بے نقاب

کراچی: ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے تین بھارتی رافیل طیاروں سمیت پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جن کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف تباہ شدہ طیاروں کے نمبر اور لوکیشنز دکھائیں بلکہ بھارتی پائلٹس کی آپس میں ہونے والی گفتگو کی آڈیو بھی سنوائی، جس میں ایک کمانڈر نے کہا: "ہمارا ایک ممبر مسنگ ہے، فضا میں ایک دھماکہ سنا ہے۔”

پیپلز پارٹی کی “آئیے پاکستان کا جھنڈا لہرائیں” مہم کا آغاز، شہر بھر میں پرچم کشائی کی ہدایت

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھی پریس کانفرنس میں عالمی میڈیا کو بھارت کی جھوٹ پر مبنی مہم، جھوٹے الزامات، اور پاکستان مخالف سازشوں کے خلاف حقائق پر مبنی شواہد پیش کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز اور مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ ساتھ ہی، انہوں نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت، کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی، اور پاکستانی مساجد پر حملوں کے ثبوت بھی میڈیا کو دکھائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے اور انتخابی مقاصد کے لیے کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا کر اپنی حکومت کی پروپیگنڈا مشینری کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جواب میں صرف بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور بین الاقوامی قوانین کا خیال رکھا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں، لانگ رینج میزائلوں، اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت ہے جس کا پاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ہر قیمت پر اپنی آزادی اور وقار کا دفاع کرے گا۔

One thought on “پاکستان نے 5 بھارتی طیارے گرانے کے شواہد پیش کر دیے، بھارت کا جھوٹ بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!