آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بڑی خوشخبری، ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو معاشی محاذ پر بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان نے 5 بھارتی طیارے گرانے کے شواہد پیش کر دیے، بھارت کا جھوٹ بے نقاب

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظوری دی گئی۔ اس منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی رقم جلد منتقل کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو طے پایا تھا، جس کے تحت 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام منظور ہوا تھا۔ پہلے ہی پاکستان کو اس پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط موصول ہو چکی ہے، اور نئی قسط کی منظوری کے بعد اب تک موصول ہونے والی رقم 2 ارب ڈالر ہو جائے گی۔

یہ پیش رفت پاکستان کی معیشت میں بہتری، مالی نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات کی ایک بڑی علامت سمجھی جا رہی ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بڑی خوشخبری، ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!