کراچی: شاہد حیات ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں 145 ویں بیچ ٹریفک منیجمنٹ کورس کی پاس آؤٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی ٹریننگ فیض اللہ قریجو، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور کورس مکمل کرنے والے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔
سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری و اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار
تقریب کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے کورس مکمل کرنے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ کراچی کو ایک جدید میگا سٹی بنانے کے لیے جدید ٹریفک کیمراز، سگنلز اور ای چالان سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے، جو ٹریفک مینجمنٹ میں انقلاب لائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک اہلکار اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران خوش اخلاقی اور اچھے ٹرن آؤٹ سے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو فروغ دیں۔
تقریب کے آخر میں ڈی آئی جی ٹریننگ کی جانب سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
