پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے "فتح” میزائل کا کامیاب تجربہ، بھارت کو واضح پیغام

راولپنڈی: پاکستان نے کم فاصلے تک مار کرنے والے "فتح” سیریز کے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ تجربہ ٹریننگ مشق "ایکسرسائز انڈس” کے دوران کیا گیا، جس میں 120 کلومیٹر رینج تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

شاہد حیات ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں 145ویں بیچ ٹریفک منیجمنٹ کورس کی پاس آؤٹ تقریب، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی شرکت

ترجمان کے مطابق اس تجربے کا مقصد فوجی یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا، میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم، درستگی اور دیگر تکنیکی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔

یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بھارت کے ساتھ کشیدگی عروج پر ہے اور دشمن کی جانب سے آبی جارحیت جیسے اقدامات سامنے آئے ہیں، جن میں دریائے چناب کا پانی روکنے کی کوشش شامل ہے۔

"فتح” میزائل سیریز کو پاکستان میں ہی تیار کیا گیا ہے اور یہ قریبی فاصلے پر دشمن کے ٹھکانوں اور تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس میزائل کا موبائل لانچر، تیز ردعمل اور کمپیکٹ سائز میدان جنگ میں فوری استعمال کو ممکن بناتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پیشرفت پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری جواب دینے کے لیے انتہائی اہم سنگ میل ہے۔

پاکستان کی عسکری قیادت نے اس کامیاب تجربے پر متعلقہ ٹیموں کو سراہا اور کہا کہ مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

ہدف:
یہ تجربہ دشمن کو واضح پیغام دیتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!