ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم حبیب حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو کابلی بازار ناظم آباد نمبر 01 سے گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
پاکستان نے بھارت کے پرچم بردار جہازوں پر بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی
گرفتار ملزم کی شناخت حبیب حسین ولد محمد ساجد کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانہ رضویہ سوسائٹی کی حدود میں خفیہ طور پر گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 35 عدد مضر صحت گٹکا کی پڑیاں برآمد کیں، جو اس کی غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ تھیں۔
ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا اور ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
